افعانستان کیخلاف کامیابی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے لئے بڑی خوشخبری
لاہور( این این آئی )ایشیا ء کپ میں افعانستان کے خلاف کامیابی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ایک درجے ترقی کے بعد دوسری پوزیشن پرآگئی،
پاکستان نے انگلینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن اپنے نام کی ۔نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھارت 268 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے ،
پاکستان اور انگلینڈ کے 262، 262 پوائنٹس ہیں تاہم قومی ٹیم اعشاریائی برتری کے باعث دوسری پوزیشن پر موجود ہے ،
جنوبی افریقہ 258 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی ، نیوزی لینڈ 252 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، ٹی ٹونٹی ورلڈ چمپئنآسٹریلیا 250 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی ،
دو مرتبہ کی سابق عالمی چمپئن ویسٹ انڈین ٹیم 241 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، سری لنکن ٹیم 234 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں ،
بنگلہ دیش کی ٹیم 223 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور افغانستان کرکٹ ٹیم 220 پوائنٹس کے ساتھ دسویں پوزیشن پر براجمان ہے۔