بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شعیب اختر پاکستانی ٹیم کی جیت پر افغان شائقین کے رویے پر پھٹ پڑے، آئینہ دکھا دیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ،کراچی (این این آئی) سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم کی جیت پر افغان شائقین کے رویے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان شائقین کرکٹ ماضی میں بھی ایسا متعدد بار کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک کھیل ہے جسے اس کی روح کے

مطابق کھیلا جانا چاہیے، اگر افغانستان کو کھیلوں میں ترقی کرنی ہے تو ان کے عوام اور شائقین دونوں کو چند چیزیں سیکھنا ہوں گی۔دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغانستان کے خلاف کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ اتنا کلوز نہیں ہونا چاہیے تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایشیا کپ میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ۔میچ کے آخری لمحات میں افغانستان کو جیت کیلئے صرف ایک وکٹ درکار تھی لیکن ٹیل اینڈر نسیم شاہ نے یکے بعد دیگرے دو چھکے لگاکر پاکستان کو ناقابل یقین فتح دلادی۔میچ ختم ہوتے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی ٹوئٹ کی۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے نسیم شاہ کو شاباشی دی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کیلئے میچ اتنا کلوز ہونا نہیں چاہیے تھا لیکن اختتام اچھا تو سب اچھا، ہر کھلاڑی کی انفرادی کارکردگی ٹیم کے کام آئی، ویلڈن بوائز اور مبارک۔آخر میں شاہد آفریدی نے نسیم شاہ کو بوم بوم کا خطاب بھی دے ڈالا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…