جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

منچھر جھیل میں لگائے گئے کٹ بے سود جھیل کا پانی دریا کی بجائے الٹا بہنے لگا

datetime 8  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دادو (این این آئی)منچھر جھیل میں لگائے گئے کٹ بے سود ثابت ہوگئے، دریائے سندھ کی سطح بلند ہونے سے جھیل کا پانی دریا میں جانے کی بجائے الٹا بہنے لگا۔تفصیلات کے مطابق منچھر جھیل کے پانی کے دبا کے باعث ٹلٹی کے قریب انڈس لنک سیم نالے میں شگاف پڑ گیا، پانی کی سطح میں اضافے کے

بعد بھان سعید آباد شہر کو خطرات لاحق ہوگئے،انڈس لنک پر لگے گندے نالے سے پانی بھان سعید آباد کی شہری حدود میں داخل ہونے لگا۔ دوسری جانب منچھر جھیل سے نکلنے والے طاقت ور ریلوں نے تباہی مچا دی ، سیہون کی 7 یونین کونسلز کے 500 سے زائد دیہات زیر آب آگئے۔سیلابی صورتحال کے باعث کئی مقامات پر لوگ پانی میں پھنسے ہوئے ہیں اور متاثرین کی جانب سے ریسکیو نہ کیے جانے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔قمبر شہداد کوٹ سے لیکر منچھر جھیل تک، ڈیڑھ سو کلومیٹر سے زائد علاقے میں پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے،خیرپور ناتھن شاہ شہر، تحصیل وارہ، سجاول اور دادو کی تحصیلوں میہڑ اور جوہی کے سیکڑوں دیہات زیر آب آچکے ہیں۔دوسری جانب ریلوے ٹریک پر پانی کے باعث بڈا پور ریلوے اسٹیشن اور خانوٹ کے درمیان ریلیف ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…