اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیانیے پر پارٹی کے اندر بھی تشویش ہے۔ایک بیان میں حامد خان نے کہا کہ اس وقت ملک سیاسی اور معاشی تناؤ سے گزر رہا ہے، ایسے میں سیاسی
قیادت کو بیانات دیتے ہوئے احتیاط سے کام لینا چاہیے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ امریکہ کے سائفر سے عوام حکومت تسلیم نہیں کرینگے ، فوری الیکشن کرائے جائیں ۔کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کے پی کے اور پنجاب ،جی بی کی سب سے بڑی پارٹی کے خلاف مقدمات بنائے گئے،فاضل عدالت کے سامنے کیس تیار کر کے آیا ہوں ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے اسلام آباد پولیس کے خلاف پہلا قدم بڑھا دیا ہے ،اب اگر انصاف نہ ہوا تو ہم عدالتوں میں ان سب کو لائیں گے جو سرکار سے تنخواہ لیتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی دفعات میں بڑی عجیب بات ہے جو ساڑے پانچ ارب روپے سیلاب متاثرین کیلئے جمع کر لیتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کا موقف ہے کہ الیکشن کرویا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کے سائفر سے عوام حکومت تسلیم نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ یوٹیوب پرگزشتہ روز بین کیا گیا جو افسوس ناک ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم دہشت گردی کی جنگ کے خلاف سنجیدہ ہیں ،جو وعدہ کر کے مکر جائے تو اسے ہم کہتے ہیں نہیں چھوڑوں گا ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن اتنا قریب ہے جتنا آپ سمجھ ہی نہیں سکتے ۔