بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

پشاورمیں پی ٹی آئی جلسے کیلئے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال ، کرین کے ذریعے پی ٹی آئی کے جھنڈے لگوانے کی ویڈیو وائرل

datetime 6  ستمبر‬‮  2022 |

پشاور( آن لائن)پشاور میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے جلسے کی تیاریوں کے لیے سرکاری مشینری کے استعمال ہونے کا انکشاف ہو ا ہے ۔عوامی نیشنل پارٹی( اے این پی) کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے سوشل میڈیا پر پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کرین کے ذریعے

پی ٹی آئی کے جھنڈے لگانے کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئرکی ہے۔ ویڈیو میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں کو کرین کے ذریعے شہر میں پی ٹی آئی کے جھنڈے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے ہمراہ شیئر کی گئی ٹوئٹ میں میاں افتخار حسین نے لکھا کہ ‘پشاور میںعمران کے جلسے کے لیے سرکاری اخراجات پر پی ڈی اے کی گاڑی اور ملازمین جھنڈے لگوا رہے ہیں، جس کے وزیر خزانہ نے وفاقی حکومت کو خط لکھا ہے کہ خزانہ خالی ہے، آئی ایم ایف کے پیسے دینے سے ہم معذورہیں، ساری پی ٹی آئی پختونخوا کے پیسوں پر چل رہی ہے، مگر ملک کے لیے پیسے نہیں۔ اے این پی رہنما کا اپنے بیان میں مزیدکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں پی ڈی اے کی گاڑی استعمال کی جارہی ہے، سرکاری مشینری اور سرکاری ملازمین سے جلسے کی تیاریوں کا کام لیا جا رہا ہے۔دوسری جانب پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ سپر وائزر کو معطل کردیا گیا ہے اور سپروائزر کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…