جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہم عدلیہ اوراداروں کا احترام کرتے ہیں،عمران خان

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)چیرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہم عدلیہ اوراداروں کا احترام کرتے ہیں، عدلیہ جب بھی بلائے گی ضرور پیش ہونگے ،موجودہ حکومت عوام کی پرواہ کیے بغیر پٹرولیم قیمتیںبڑھاتی جارہی ہے جو عوام کی قوت برداشت سے باہر ہورہی ہیں ،بہت جلد عوام باہر نکل کراس حکومت کواٹھا کرباہر پھینک دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ( زیڈ) کے سربراہ سابق وفاقی وزیرمحمداعجازالحق کی سربراہی میں وفد سے ملاقات میں کیا ۔ اعجاز الحق اور انکے وفد نے چشتیاں میں 11ستمبر کوہونیوالے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کی بھرپور حمایت کااعلان کیا۔ ملاقات میں اعجازالحق کے ہمراہ سردارسمیع خان اور لاہورہائیکورٹ بار کے سابق صدر شفقت چوہان بھی موجودتھے۔ عمران خان نے کہاکہ ہم عدلیہ اوراداروں کابہت احترام کرتے ہیں، عدلیہ جب بھی ہمیں بلائے گی توہم ضرور پیش ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی اورکرپشن کے باعث مہنگائی اوربیروزگاری روزبروز بڑھ رہی ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں اورموجودہ حکومت عوام کی پرواہ کیے بغیر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیںبڑھاتی جارہی ہے جو کہ عوام قوت برداشت سے باہر ہورہی ہیں اوربہت جلد عوام باہر نکل کراس حکومت کواٹھا کرباہر پھینک دیں گے۔ عمران خان نے کہاکہ پی ٹی آئی کی دن بدن بڑھتی ہوئی مقبولیت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ عوام میں شعور بیدار ہوچکاہے اور اسی لیے عام آدمی ان چوروں اورلٹیروں کیخلاف اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ اس موقع پر اعجازالحق نے کہاکہ ہم 7ستمبر کو چشتیاں میں پی ٹی آئی کے جلسے کوبھرپور کامیاب بنائیں گے اورانشاء اللہ 11 ستمبر کو چشتیاں میں ہمارا حمایت یافتہ پی ٹی آئی امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…