چھٹی کے روز بجلی صارفین کے لیے خوشخبری شہباز شریف کا واضح اعلان ٗ نوٹیفکیشن جاری

4  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی ٗ مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کے کم بجلی استعمال کرنے والے شہریوں کے لئے اعلان کردہ ریلیف پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ،فیول چارج ایڈجسٹمنٹ سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کے حکم پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔

300 اور اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والیصارفین سے بجلی کے بلوں میں ایندھن کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی ،اگست کے مہینے کے بلوں میں مہنگے ایندھن کی قیمت شامل کی گئی تھی جس پر شہری سراپاً احتجاج تھے ،وزیراعظم کی ہدایت پر نئے بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ، بل ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع بھی کر دی گئی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جو شہری بل ادا کر چکے ہیں، آئندہ ماہ کے بلوں سے مطلوبہ رقم کم کر دی جائے گی۔دوسری جانب فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اس سال بجلی صارفین سے کھربوں روپے وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا دستاویزات میں انکشاف کیا گیا کہ 2022کے پہلے 7ماہ میں بجلی صارفین پر بھاری فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر 560ارب روپے نکلوائے گئے، جنوری میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5روپے 94پیسے، فروری میں 4روپے 25پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی۔2ماہ میں صارفین سے 150ارب روپے کی اضافی وصولیاں کی گئیں، مارچ میں بجلی 2روپے 86پیسے، اپریل میں 3روپے 99پیسے ،مئی میں 7روپے 90پیسے اور جون میں سب سے زیادہ 9روپے 89پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی، جولائی کیلیے بجلی 4.34روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری ہو چکی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…