اسلام آباد ( آن لائن )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایف بی آر نے اگست میں 4 کھرب 89 ارب روپے کا ٹیکس ریونیو جمع کر لیا ہے ۔ جو اس ماہ کے لیے مقرر کردہ 4 کھرب 83 ارب روپے کے ہدف سے زیادہ ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ مجموعی وصولی گزشتہ سال اگست کے دوران 4 کھرب 62 ارب روپے سے بڑھ کر 14 فیصد اضافے کے ساتھ 5کھرب26 ارب روپے ہوگئی ہے۔ ایف بی آر کیٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست کے دوران ادا کیے گئے 37 ارب روپے کے ریفنڈز گزشتہ سال ادا کیے گئے 14.3 ارب روپے کے مقابلے میں 161 فیصد زیادہ ہے۔