پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مولانا شیرانی کا 9حلقوں میں ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان

datetime 31  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی نے قومی اسمبلی کے 9حلقوں میں ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیاہے۔ تفصیل کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی کی تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سینئر مرکزی رہنما تحریک انصاف ڈاکٹرافتخار درانی اور مولانا شجاع الملک سمیت جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے زعماء بھی موجود تھے۔اس موقع پر مولانا محمد خان شیرانی نے 9حلقوں میں ہو نیولالے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔جمیعت علماء اسلام پاکستان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حکومت پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی بہترین امدادی کاروائیوں کو سراہا۔مولانا محمد خان شیرانی نے سیلاب زدگان کے لئے تحریک انصاف کی جانب سے عطیات جمع کرنے کے عمل کو بھی قابل ستائش قرار دیا۔مولانا محمد خان شیرانی نے توہین رسالت کے حساس معاملے کو محض سیاسی مقاصد کے لئے جھوٹے پراپیگنڈے کے طور پر استعمال کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور امپورٹڈ حکومت کی ہاتھوں ملک میں سیاسی آمریت کے قیام کی بھی شدید مذمت کی۔انہوں نے سیاسی مخالفین اور اہلِ صحافت و سماجی میڈیا کیخلاف بدترین کریک ڈاؤن کو بھی جمہوریت اور دستور پر بدترین حملہ قرار دیا۔

اس موقع چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے جلد ملاقات کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے مولانا محمد خان شیرانی کا 9 حلقوں میں ساتھ دینے کے معاملے کا خیر مقدم کیا۔ دونوں جماعتوں کی طرف سے مستقبل میں سیاسی میدان میں ساتھ چلنے کے حوالے سے اتفاق رائے کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…