بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

جمائما کی سیلاب زدگان کی امداد کیلئے الخدمت کو عطیات دینے کی اپیل

datetime 31  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے الخدمت کو عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، ساڑھے 1100 سے زائد

افراد سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے اور لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں، 10 لاکھ کے قریب مویشی ہلاک ہو گئے جبکہ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔حکومت پاکستان اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ساتھ دوست ممالک اور نجی و غیر ملکی فلاحی ادارے بھی سیلاب زدگان کی مدداور اپیل کررہے ہیں ۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی پاکستانی کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے سوشل میڈیا پر اپیل کی ہے۔جمائما نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے الخدمت کو عطیات دیں، الخدمت سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے کام کر رہی ہے۔عمران خان کی سابق اہلیہ نے الخدمت کا لنک شیئر کیا اور ساتھ فلاحی ادارے کا بینک اکاؤنٹ نمبر بھی شیئر کیا۔اس کے علاوہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سیلاب زدگان کو عطیات دینے کیلئے خیبرپختونخواہ اور پنجاب حکومت کے ریلیف فنڈ کے اکاؤنٹ نمبرز بھی شیئر کیے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…