فیصل آباد(این این آئی) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عابد شیر علی پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے عابد شیر علی کو بجلی کے بلوں میں رعایت کے اعلانات مساجد سیکروانے پر نوٹس دیا گیا تھا، ترجمان کے مطابق عابدشیر علی نوٹس کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔الیکشن کمیشن نے (ن )لیگی رہنما عابد شیر علی کو 3 روز میں جرمانیکی رقم جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔خیال رہے کہ عابد شیر علی این اے 108 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں۔ذرائع کے مطابق عابد شیرعلی نے حکومتی اعلان سے ایک روز قبل ہی بجلی کے بلوں میں فیول سر چارج واپس لیے جانے کے اعلانات کرادیے تھے۔