اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سیلاب متاثرین کی بحالی، ملک ریاض کی غیر مشروط تعاون کی پیشکش

datetime 29  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو غیر مشروط تعاون کی پیشکش کی ہے۔ایک بیان میں ملک ریاض نے کہا کہ ملک بھر میں حالیہ سیلاب کی صورتحال تباہ کن ہے، بحریہ ٹائون کے فلڈ ریلیف آپریشنز جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں، میری فیملی اور بحریہ ٹائون کی ٹیم ایک ماہ سے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کررہی ہے۔چیئرمین بحریہ ٹائون نے مزید کہا کہ صورتحال بتدریج خراب سے خراب ہوتی جارہی ہے، ریلیف سرگرمیاں پوری پاکستانی قوم سے مربوط کوششوں کی متقاضی ہیں۔انہوںنے کہاکہ سندھ، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بے گھر افراد کو بنیادی اشیائے ضروریات بھیج رہے ہیں۔ملک ریاض نے کہا کہ ہم نہ صرف عوام کی بحالی بلکہ انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری مشینری کا فلیٹ دن رات کام کررہا ہے، ہم نے متاثرہ علاقوں میں خیمہ بستیاں قائم کی ہیں۔چیئرمین بحریہ ٹائون نے کہا کہ ضرورت مندوں تک پہنچنے کے لیے ہیلی کاپٹرز، ٹرانسپورٹیشن اور تمام وسائل استعمال میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اپنی غیرمشروط تعاون کی پیشکش کررہے ہیں، ریلیف آپریشنز میں شریک دوسری ایجنسیز سے بھی غیر مشروط تعاون جاری ہے۔ملک ریاض نے کہا کہ کسی کو کسی بھی علاقے میں ریلیف سرگرمیوں کی ضرورت ہو تو آگاہ کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اپنے پیاروں اور گھروں کو کھونے والوں کے درد کو اللہ تعالی دور کرے، آمین۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…