لاہور(این این آئی)سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین نے وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کو ٹیلیفون کرکے ایک کروڑ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔جہانگیر ترین نے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو فون کرکے سیلاب کے حوالے سے بات چیت کی۔جہانگیر ترین نے سیلاب متاثرین کیلئے صوبائی حکومت کی خیبرپختونخوا ہ کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی مہم میں ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ان شااللہ پاکستانی قوم اس مشکل سے بھی کامیابی سے نبردآزما ہوگی۔