ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شرجیل میمن کی اپنی فصل بچانے کیلئے پانی گاؤں کی طرف موڑنے کی ویڈیو وائرل

datetime 27  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) صوبائی وزیر شرجیل میمن کی اپنی فصل بچانے کیلئے پانی گاؤں کی طرف موڑنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق سیلاب نے سندھ مکمل تباہ و برباد کردیا، بے یارومددگارلوگ مدد کوپکارتیرہیں لیکن حکمرانوں کی روایتی بے حسی ختم نہ ہوئی۔

ایسی صورتحال میں شرجیل میمن کے کیلے کی فصل کو بچانے کیلئے بارش کے پانی کا رخ گاں کی طرف موڑدیا گیا۔ایک دیہاتی نے ویڈیو بنا کر صوبائی وزیر کے کارنامے کو اجاگر کیا اور بتایا شرجیل میمن کی فصل سے مشینری لگا کرپانی گاؤں کی طرف چھوڑاجارہا ہے،دوسری جانب فریال تالپور کے شوہر اور رکن قومی اسمبلی منور تالپور نے متاثرین میں پچاس پچاس روپے تقسیم کیے اور پھر تالیوں کی گونج میں واپس روانہ ہوگئے،سکھر کے دورے پر نکلے وفاقی وزیرخورشید شاہ کے بیٹے کو لوگوں نے روک کر کہا سائیں چلے ہمارے ساتھ اور دیکھیں کیا ہورہا ہے لیکن زیرک شاہ نے متاثرین کے ساتھ جانے کا خطرہ مول نہ لیا اور ویڈیو بنانے سے منع کر کے گاڑی میں سوار ہوکر روانہ ہوگئے۔دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اس وقت پورا ملک سیلاب سے متاثر ہے صرف سندھ میں ساڑھے 17 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان سیلاب سے متاثر ہے، سیاست کیلئے بہت وقت ہے مگر اس وقت پورا ملک پریشان ہے، کتنے ہی سیاسی اختلافات ہوں مگر اس مسئلے پر تمام جماعتوں کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے 27 لاکھ 98 ہزار ایکڑ سے زائد فصلیں تباہ ہوئی ہیں، 2ہزار کلو میٹر سے زائد سڑکیں مکمل تباہ ہوئی ہیں، 6 لاکھ 48 ہزار سے زائد خاندان متاثر اور 17 لاکھ 53 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اس وقت سندھ میں 1766 ریلیف کیمپس قائم ہیں مزید بنا ہے ہیں، 4 لاکھ 58 ہزار سے زائد متاثرین ریلیف کیمپس میں رہائش پذیر ہیں، پی ڈی ایم اے کی جانب سے 89 ہزار سے زائد ٹینٹ دیے گئے ہیں۔شرجیل میمن نے بتایا کہ حکومت سندھ نے بھی ٹینٹ کے لیے آڈرز دیے ہوئے ہیں جب کہ لاکھوں کی تعداد میں راشن بیگز کے آرڈر بھی کردیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…