لاہور (آن لائن) لاہور سمیت ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال اور خوفناک سیلاب کے باعث بالخصوص سندھ اور جنوبی پنجاب میں کاشت کی جانے والی سبزیاں سیلاب کے پانی کی نظر ہوگئیں۔ جس کی وجہ سے لاہور پہنچنے والی مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں 50 روپے سے 250 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس سے سبزیاں غریب شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز شہر میں پیاز 300 روپے فی کلو آلو 200 روپے فی کلو، ٹماٹر 300 روپے فی کلو، چائنہ لہسن 450 روپے فی کلو اور کریلہ 250 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوتے رہے۔