پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

وقار ذکا کو وزیر اعظم بنانے کا مطالبہ

datetime 26  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ٹیلی ویژن میزبان و سوشل میڈیا اسٹار وقار ذکا کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ملک کا آئندہ وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر سینکڑوں پوسٹس کے ذریعے وقار ذکا کو پاکستان کا وزیر اعظم بنانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے،

گزشتہ روز وقار ذکا کے نام کا ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ بھی خوب وائرل اور ٹرینڈنگ پر تھا۔ہیش ٹیگ وقار ذکا نیکسٹ پی ایم (#WaqarZakaNextPM) نے ٹوئٹر پرگزشتہ روز کافی دھوم مچائی ہوئی تھی۔وقار ذکا کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے ان کے مداحوں کا کہنا تھا کہ ہم وقار ذکا کو بطور پاکستانی وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔ٹوئٹر صارفین نے کہا کہ وقار ذکا وہ واحد انسان ہے جو پاکستان میں ٹیکنالوجی لانے کیلئے اکیلا لڑ رہا ہے، وہ لوگوں کو آن لائن کمانے کا طریقہ سکھارہا ہے۔انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے وقار ذکا کو سیاست میں قدم رکھنے کا مشورہ بھی دیا جا رہا ہے۔صارفین کا اپنے پیغامات میں لکھنا ہے کہ وقا ذکا کی کاوشیں نہ صرف ہمارے لیے بلکہ پاکستان کے لیے بھی حیرت انگیز ہیں، وقار ذکا سے درخواست ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم بننے کے لیے وہ جتنی بھی محنت کر سکتے ہیں کریں کیوں کہ وقار ذکا کی سوچ دوسرے سیاستدانوں سے مختلف ہے۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…