منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عوام جھولیاں بھر کر ہمیں بددعائیں دے رہے ہیں، ہمارا حلقوں میں جانا مشکل ہو گیا ہے، عابد شیر علی

datetime 25  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزراء طلال چوہدری، چوہدری عابد شیر علی اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ چندروز قبل بجلی کے بلوں 37فیصد اضافہ ہو ا،سیلاب بڑا مسئلہ ہے مگر بجلی کے بل اس سے بھی بڑامسئلہ ہے

ہم اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے،آئی ایم ایف کی کاایجنڈاترک کرکے عوام دوست پالیسیاں بنائی جائیں۔ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا 205یونٹ استعمال ہو تے نہیں بل آسمان سے باتیں کرتا ہے ہم نہیں برداشت کرسکتے کہ ہماری مائیں بہنیں بددعائیں دیں،قوم کو خانہ جنگی کی طرف مت دھکیلا جائے،بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے والے ہمارے ہی کارکن ہیں حلقوں میں، ہمارا مقابلہ عمران نیازی سے نہیں بجلی کے بلوں،مہنگائی اور بے روزگاری ہے،مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ بل بڑھ کیا توکیا ہوا جس پر ہم افسوس ہی کرسکتے ہیں میں کہتا ہوں کہ مفتاح اسماعیل بھی جھگیوں میں رہ کرگزاریں تو ان کو بھی سجھ آئے،قائدین سے گزارش ہے کہ مخدوش حالات ملک میں جولمحہ فکریہ ہے، نواز شریف نے ملک بحرانوں سے نکلااور کبھی عوام پر بوجھ نہیں ڈالا، اس لئے بجلی کے بلوں میں اضافے پرحکومت سے پہلا احتجاج میاں نواز شریف نے کیا جس پر حکومت نے 200یونٹ تک عوام کو ریلیف دیا ہے مگر یہ بہت کم ہے 300سے زائد یونٹ تو ایک عام گھرکے ایسے ہی استعمال ہوجاتے ہیں ہماری نوازشریف سے اور وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ ان پالیسیوں پر نظرثانی کریں، عوام جھولیاں بھر کر ہمیں بددعائیں دے رہے ہیں، ہمارا حلقوں میں جانامشکل ہو گیاہے،

عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات دلائی جائے،سابق وفاقی وزراء طلال چوہدری، چوہدری عابد شیر علی کا مزید کہنا تھاکہ عمران سے کسی کو کوئی امید نہیں تھی ن لیگ سے عوام کوامید ہے،عمران خان نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا،ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں بجلی کے بلوں اور مہنگائی سے ہے

ہم نواز شریف سے کہاہے جو معاہدے عمران نے آئی ایم ایف سے کیے انکو واپس کرائیں، اس موقع پر طلال چوہدری نے کہاکہ پاکستان میں دوہرا معیار چل رہاہے،مجھے اور دانیال عزیز کو توہین عدالت میں سزاء دی گئی ہے،اسطرح آج عمران نیازی ہو کو سزاء ہونی چاہئے،این اے 108سے مسترد کاعذات کی منظوری کیسے ہوئے سکتی ہے،اب عمران نیازی اب حساب دیناہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…