ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

حکومت سے قبل فیول سر چارج واپس لینے کے اعلان پر عابد شیر علی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

datetime 25  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیر علی کو حلقہ این اے 108 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق عابد شیرعلی کو بجلی کے بلوں میں فیول سر چارج واپس لیے جانے کے اعلانات پر طلب کیا گیا،

عابد شیر علی نے حکومتی اعلان سے ایک روز قبل ہی فیول سر چارج سے متعلق اعلان کیا تھا۔ عابد شیر علی کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ الیکٹرانک میڈیا سے معاملے کا الیکشن کمیشن کے علم میں آنے کے بعد نوٹس لیا گیا، عابد شیر علی 26 اگست کو الیکشن کمیشن میں پیش ہو کر جواب دیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیر علی نے کہاہے کہ ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں، بجلی کے بلوں سے شروع ہوگیا ہے۔طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہاکہ 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی، جس کو نواز شریف نے ختم کیا تھا، اس وقت بھی آئی ایم ایف کا پریشر ہوتا تھا، مفتاح اسماعیل کے بیان پر افسوس ہوتا ہے۔عابد شیر علی نے کہا کہ مفتاح صاحب دفتر سے باہر نکلیں، عمران خان نے جو معاہدے کیے، مفتاح اسماعیل اس پر عمل نہ کریں، آئی ایم ایف سے نئے معاہدے کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں، بجلی کے بلوں سے شروع ہوگیا ہے، خدارا عوام کو ریلیف دیں، حلقوں میں جانامشکل ہوتا جارہا ہے، عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو ہم خود عوام کیساتھ احتجاج میں شامل ہوجائیں گے، 200 یونٹ تو ایک موٹر چلانے والے کا آجاتا ہے۔رہنما ن لیگ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اس وقت سیلاب کے ساتھ ساتھ بجلی کے بل بھی سیلاب ہیں،200 یونٹ تک ریلیف نا کافی ہے۔طلال چوہدری نے کہاکہ سیلاب میں پنجاب اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ غائب ہیں، دونوں وزرائے اعلیٰ عمران خان کے جلسے بھرنے میں مصروف ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…