بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

سعودی ولی عہد نے مسجد نبوی ۖ کے قریب ر المدینہ منصوبہ کا افتتاح کردیا

datetime 25  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ (این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجد نبویۖ کے مشرق میں واقع ر المدینہ منصوبہ کے ماسٹرپلان کا افتتاح کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی نے خبردی کہ اس منصوبے سے مدینہ منورہ میں اقامت گاہوں کی گنجائش میں اضافہ ہوگا اورشہر

کے ہوٹل عمرہ سیزن کے دوران میں تین کروڑسے زیادہ زائرین کی میزبانی کر سکیں گے۔یہ منصوبہ مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف سے مطابقت رکھتا ہے۔اس منصوبہ پرسعودی عرب کے خودمختار سرمایہ کاری فنڈ(پی آئی ایف)کے تحت ر المدینہ ہولڈنگ کمپنی عمل درآمد کررہی ہے۔یہ کمپنی مدینہ منورہ میں ترقی، آپریشن اور رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری میں مہارت رکھتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس منصوبہ پراعلی ترین بین الاقوامی معیارکے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا۔اس کا مقصد مدینہ منورہ کی ایک جدید اسلامی اور ثقافتی منزل کے طور پرپوزیشن کو مستحکم کرنا ہے۔اس کی تعمیروترقی سعودی قیادت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اس منصوبے کی تکمیل کے بعد مدینہ منورہ میں ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد میں 47,000 کا اضافہ ہوگا،مزید کھلی اور سبز جگہیں ہوں گی اور وہ پندرہ لاکھ مربع میٹر کے کل زمینی رقبے کا 63 فی صد بنتی ہیں۔اس منصوبے میں ٹرانسپورٹ کے مختلف مراکز شامل ہوں گے۔ان میں نو بس اسٹاپ، ایک میٹرواسٹیشن، خودکار چلنے والی گاڑیوں کے لیے ٹریک اوراپنی ذاتی گاڑیوں میں سفرکرنے والوں کے لیے زیرزمین پارکنگ شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…