شاہین آفریدی کے گھٹنے کی تکلیف بڑھ گئی

25  اگست‬‮  2022

دبئی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو مکمل آرام نہ کرنے کی وجہ سے گھٹنے کی انجری سے جلد نجات پانے کے بجائے گھٹنے کی تکلیف بڑھ گئی۔شاہین آفریدی سر ی لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنے کی تکلیف

کا شکار ہو ئے ، ایم آر آئی اسکین کی رپورٹ کے مطابق شاہین کا ری ہیب کرایا گیا تاہم انہیں مکمل آرام دینے کے بجائے ٹیم کے ساتھ نیدر لینڈز بھیج دیا گیا جہاں وہ کوئی میچ نہ کھل سکے۔ آخری ون ڈے سیقبل شاہین آفریدی کو 4 سے 6 ہفتے آرام تجویز کردیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ شاہین آفریدی کے معاملے میں غفلت سے کام لیا گیا انہیں پہلے ہی آرام کرایا جاتا تو ایشیا کپ تک فٹ ہوسکتے تھے ، اب ان کے گھٹنے کی تکلیف میں اضافہ ہوچکا ہے۔ذرائع کے مطابق شاہین شاہ ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے تو پہلے ہی باہر ہوچکے ہیں ، رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دو ماہ رہ گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے لیگمنٹ کے کھنچاؤ میں 4 سے 6 ہفتے مکمل آرام کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ شاہین آفریدی سے نہیں کرایا گیا جس کی وجہ سے اب صورتحال باعث تشویش ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…