جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایشیا کپ جیتنے کی مکمل منصوبہ بندی کرلی بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا بڑا بیان سامنے آگیا

datetime 25  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی مکمل منصوبہ بندی کرلی، پلیئرز نے پلان کے مطابق پرفارم کیا تو اچھے نتائج ملیں گے۔میڈیا سے گفتگو میں محمد یوسف نے کہا کہ صرف پاکستان اور بھارت کے میچ پر توجہ مرکوز نہیں۔

تمام ہی میچز میں جان ماریں گے، ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں، صرف کپ کی جیت پر نظر ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گرمی تو ہے، مگر پلیئرز ٹورنامنٹ کیلئے تیار ہیں، کھیل کو انجوائے کررہے ہیں، ایشیا کپ کی مکمل منصوبہ بندی کی ہے۔بیٹنگ کوچ نے کہا کہ پلیئرز نے ایشیا کپ میں پلان کے مطابق پرفارم کیا تو ٹورنامنٹ میں اچھے نتائج ملیں گے۔انہوںنے کہاکہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم عظیم پلیئر بن چکے ہیں، ان کی اب عظیم تر بننے کی طرف پیش قدمی جاری ہے۔محمد یوسف نے کہا کہ بابر اعظم گزشتہ 3، 4 سال سے دبائو میں بھی بہترین کھیل پیش کررہے ہیں، دبائومیں ہی پلیئرز عظیم تر بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ٹیم کی فکر بھی کرتا اور پوری ٹیم کو ساتھ لیکر چلتا ہے، قومی ٹیم کے کمبی نیشن کا اسمارٹ پلیئر وہی ہے۔بیٹنگ کوچ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا ری ہیب چل رہا ہے، مزید کچھ کہنا میرے دائرہ کار سے باہر ہے، اس حوالے سے ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ ہی بہتر بتاسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…