جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

شیخ رشید کا اس مہینے بجلی کا بل کتنا آیا؟

datetime 24  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا بجلی کا بل بھی ہزاروں میں آ گیا، ان کا کہنا تھا کہ جس جگہ سیلاب نہیں آیا وہاں شہباز شریف کا عذاب آیا ہوا ہے، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت جتنی چار برسوں میں

بدنام ہوئی اتنی موجودہ حکومت چار مہینوں میں ہوئی، ہر جگہ بجلی کے بل جلائے گئے، لوگوں کے پاس کرایہ نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے بل کا بتایا کہ ان کا بل ساٹھ ہزار روپے آیا ہے۔ دوسری جانب انہوں کہاہے کہ عدلیہ محسوس کرتی ہے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدلیہ بھی محسوس کرتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے سے آئندہ الیکشن کا نتیجہ اہم ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے، مسلم لیگ (ن)اور (ش)آمنے سامنے آنے والی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک میں دہشتگردی کو گلی ڈنڈے کا کھیل بنا دیا گیا ہے، 13 جماعتیں عمران خان کو دیوار سے لگانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کوئی شخص اداروں سے بڑا نہیں ہے اور کوئی ادارہ پاکستان سے بڑا نہیں ہے، اسی سال الیکشن ہوتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ سابق وزیر نے کہاکہ جن جگہوں سیلاب نہیں آیا وہاں شہباز شریف کا عذاب آیا ہوا ہے، میں لندن گیا ہی نہیں دبئی گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سب سے مظلوم طبقہ صحافی ہو گئے ہیں، نیٹ بند ہونا عمران خان کی تقریر کو ہٹانے کی مشق تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…