منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کی گرفتاری سے بچنے کی کوششیں، مذاکرات جاری، پارٹی رہنماؤں سے رابطے، ہدایات دے دیں، بنی گالہ کے راستے سیل، پولیس کمانڈوز، رینجرز تعینات

datetime 22  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کی کوششیں شروع کردی ہے اور طاقتور حلقوں سے ان کے مذاکرات جاری ہیں ، انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے رابطے کئے اور گرفتاری کی صورت میں ہدایت دے دیں ۔ادھر بنی گالا کے راستے سیل کرکے پولیس کمانڈوز اور رینجرز تعینات کردیئے گئے ہیں اور حکومتی مشینری نے صورتحال سے نمٹنے

کیلئے حکمت عملی تیار کرلی تاہم وہ طاقتور حلقوں کی جانب سے گرین سگنل کے منتظر ہیں ۔علاوہ ازیں وزارت داخلہ نے پرائم منسٹر آفس سے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی ہے ۔ تاہم ان کی گرفتاری کا فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا۔رہنما پی ٹی آئی مراد سعید نے دعویٰ کیا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے آرڈر آئی جی اسلام آباد تک پہنچ گئے ہیں ۔روزنامہ جنگ میں شکیل انجم کی خبر کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول پولیس کمانڈوز، رینجرز اور کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو بنی گالہ کے اطراف میں تعینات کردیا گیا ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے بنی گالہ جانے والی سڑکوں کے راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔تاہم آپریشن کی حکمت عملی میں شامل باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال یہ فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ عمران خان کو گھر میں نظر بند کرنا ہے یا گرفتار کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور طاقتور حلقوں کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین گرفتاری یا نظر بندی سے بچنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ طاقتور حلقوں کے پاس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے صورتحال سے نمٹنے کیلئے کئی منصوبے ہیں تاہم انہیں طاقتور حلقوں کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان ریلیف کیلئے اعلیٰ عدلیہ تک رسائی کی بھی کوشش کررہے ہیں تاہم کسی بھی ریلیف کیلئے انہیں پہلے مرحلے میں پولیس کے سامنے سرینڈر کرنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق عمران خان موبائل فون کے ذریعے سے اپنی پارٹی قیادت سے بھی رابطے میں ہیں اور اپنے گرفتار ہونے کی صورت میں انہیں ہدایات دے رہے ہیں۔دریں اثناء پی ٹی آئی کے کارکن بنی گالہ کے گرد جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں تاہم اس رپورٹ کے فائل ہونے تک کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…