بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین میں آگ برساتی گرمی نے تھیلی میں موجود زندہ جھینگے پکا دئیے

datetime 20  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین میں ایک خاتون نے دعوی کیا ہے کہ آگ برساتی ہوئی گرمی نے اس کے زندہ خریدے ہوئے جھینگوں کو پانی کے تھیلی میں چولہے پر چڑھائے بغیر ہی پکا دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی صوبی ہنان کے علاقے شن یانگ سے تعلق رکھنی والی ایک خاتون

کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اس نے دعوی کیا ہے کہ وہ ایک مقامی سپر مارکیٹ سے زندہ جھینگے خرید کر گھر لا رہی تھیں کہ رستے میں گرمی کی وجہ سے جھینگے پانی سے بھرے تھیلی کے اندر ہی ابل کر پک گئے تھے ۔مذکورہ خاتون کی ویڈیو چینی سرچ انجن بیڈو پر ہیٹ ویو کے شکار جنوبی چینی شہروں میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ویڈیو بن گئی ہے۔خاتون کا کہنا تھا کہ اس دن درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تھا جب انہوں نے صبح 9 بجے ایک سپر مارکیٹ سے زندہ جھینگے خریدے اور وہ ایک گھنٹے سے بھی پہلے اپنے گھر واپس پہنچ چکی تھی لیکن جب وہ گھر پہنچی تو وہ جھینگے جو زندہ حالت میں خریدے تھے وہ برائٹ ریڈ رنگت کے ہوگئے تھے جیسے انہیں ابلتے ہوئے پانی میں پکایا گیا ہو۔خاتون کا کہنا تھا کہ جھینگے خریدنے کے بعد انہوں نے وہ تھیلی ایک بار تپتی ہوئی زمین پر رکھا تھا جس کے بعد اسے اپنی برقی بائک کی پیچھے کی سیٹ پر رکھ دیا تھا جو اس وقت ابالنے کی حد تک گرم تھی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا تانتا بندھ گیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…