ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

پٹرولیم قیمتوں پر تنازع، نواز شریف اجلاس سے اٹھ کر کیوں چلے گئے؟اصل خبر تو اب سامنے آئی

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ رات نون لیگ لندن اور نون لیگ اسلام آباد کے درمیان شہباز شریف حکومت کی جانب سے معاشی معاملات سے نمٹنے کے معاملے پر ایک غیر معمولی تنازع پیدا ہوا جس کی وجہ سے میاں نواز شریف پارٹی کے اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ وہ اس اجلاس میں لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔ روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی خبر کے مطابق نون لیگ کے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے معاملے پر مباحثہ جاری تھا، اور میاں نواز شریف اور اسحاق ڈار قیمتیں بڑھانے کے خلاف تھے۔ مفتاح اسماعیل اور شاہد عباسی کی رائے تھی کہ ملک کی معاشی صورتحال بہت ہی نازک ہے اور معاملات احتیاط سے چلانے کی ضرورت ہے۔ نون لیگ اسلام آباد کے ایک رہنما کا کہنا تھا کہ معاشی فیصلوں کے حوالے سے حکومت پر نون لیگ لندن کا پریشر نہیں ہونا چاہئے تاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ خراب نہ ہو۔ نون لیگ لندن کو شکایت تھی کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ بہتر معاہدہ کر سکتی تھی لیکن اس وقت مشورہ دیا گیا کہ یا آپ پاکستان آ جائیں اور ذمہ داری سنبھالیں یا پھر اسلام آباد کو اپنے فیصلے کرنے دیں۔ اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک واضح میکنزم موجود ہے اور حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، اور اس میکنزم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا مطلب سنگین مسائل میں مبتلا ہونا ہوگا۔ اس مباحثے کے بعد، نواز شریف یہ کہہ کر اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے کہ وہ حکومت کے ایسے کسی فیصلے کا حصہ نہیں بن سکتے۔ ایسا مباحثہ بمشکل ہی پہلے کبھی دیکھا گیا ہو۔ ایک ذریعے کے مطابق، نون لیگ لندن کے ساتھ بات چیت میں جو زبان استعمال کی گئی وہ نا مناسب تھی اور یہی وجہ تھی کہ نواز شریف ناراض ہوگئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…