جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

انتظار کی گھڑیاں ختم نوازشریف پاکستان واپس کب آئیں گے ؟ ن لیگ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 15  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی ا ین پی ) رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نوازشریف ستمبر میں ، قوم کی نمائندگی کے لیے پاکستان آئیں گے، نواز شریف کا جرم یہ ہے کہ اس نے سی پیک دیا،نوازشریف نے ملک کے اندھیرے دور کیے تھے،ہمیں انتقام کا نشانہ بنالیں مگر ملک کو برباد کرنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کس حقیقی آزادی کی بات کررہے ہیں۔ حقیقی آزادی تو ہمیں 75سال پہلے مل چکی ہے۔عمران خان جیسے لوگ مختلف ادوار میں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔عمران خا ن جیسے لوگو ں کی وجہ سے ہم وہ مقاصد حاصل نہیں کرسکے جو کرسکتے تھے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ایوب خان دور میں بھی ایک طبقہ انہیں سچا کہتا تھا۔ماضی میں اکثریت کو غدار ٹھہرایا گیا، نواز شریف پر طیارہ ہائی جیکنگ کیس بنایا گیا۔عمران خان کہتے ہیں الیکشن کمشنر میرے مخالف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے پی ٹی آئی کو جو فنڈنگ ہوئی، وہ کس مقاصد کے لیے تھی؟اسپتال کودیئے گئے عطیات پی ٹی آئی کے اکاونٹ میں کیسے پہنچ گئے۔عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ڈبویا۔عدلیہ سے گزارش ہے ہمارے ساتھ انصاف کیاجائے۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…