ملک بھر میں شدید بارشوں کے نئے سپیل کی پیشگوئی
کوئٹہ(آن لائن)محکمہ موسمیات کی منگل سے بارشوں کے نئے سپیل کی پیش گوئی گزشتہ 24گھنٹے میں سندھ،
پنجاب، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق
چھور میں 120 ملی میٹر،حیدرآباد 64، ٹنڈو جام 33،دادو اورسکرنڈ 27 شہید بینظیر آباد 26 پڈ عیدن 24 اور
بدین میں 18ملی میٹر بارش ہوئی۔ کراچی میں سرجانی ٹان، مسرور بیس، یونیورسٹی روڈ، سعدی ٹان،
اورنگی ٹان ناظم آباد، نارتھ کراچی، گلشن معمار، کورنگی، کیماڑی، صدر، گلشن حدیدجناح ٹرمینل اور قا ئد آباد میں بھی بادل برسے۔
اورما ڑہ،پنجگور، پسنی،کو ئٹہ اور تربت میں بھی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے منگل سے بارشوں کے نئے سپیل کی پیش گوئی کی ہے۔
اس دوران سندھ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں مزید شدید بارشوں کا امکان ہے۔اس دوران نشیبی علاقے زیر آب آنے
اور نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا شدید کم دباو بحیرہ عرب میں موجود ہے جو کہ مکران ساحل کے ساتھ مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔