بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عابد شیر علی کا الیکشن میں عمران خان سے مقابلہ کرنے کا اعلان

datetime 14  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی) فیصل آباد سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی نے فیصل آباد میں 25 ستمبر کو منعقد ہونیوالے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے ہفتہ

کے روزاپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں۔عابد شیر علی لیگی کارکنان کے ایک بڑے جلوس کے ہمراہ الیکشن کمیشن فیصل آباد کے دفتر پہنچے جبکہ اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی فیصل آباد میاں طاہر جمیل سمیت بعض دیگر لیگی ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنما بھی ان کے ساتھ تھے۔الیکشن کمیشن آفس پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ وہ حلقہ این اے 108فیصل آباد کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے پرعمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج نہیں کریں گے بلکہ ضمنی انتخاب میں حلقہ کے عوام 2018 میں دھاندلی سے الیکشن جیتنے والوں سے بدلہ لیں گے اور پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وہ حلقہ کے عوام کے پرزور اصرار پر ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور حلقہ این اے 108کے عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کا مقابلہ ملک کے سب سے بڑے چور،ڈاکونااہل، نکمے،سلیکٹڈسابق وزیر اعظم سے ہے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی اور نئے پاکستان کے دعویدار نے ملک کوپونے4 سال میں لوڈشیڈنگ دی، معیشت کا بیڑا غرق کیا،بجلی پٹرول گیس کو مہنگا کیا،ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کا لالچ دیا مگر عوام کومہنگائی، بدامنی، افراتفری، نفرت اور محرومی کے سوا کچھ نہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس نیازی نے ملکی سلامتی کے ادارروں،سپریم کورٹ اورالیکشن کمیشن کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کی۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں ایف آئی اے کواپنے فرائض کی ادائیگی سے روکاگیا لیکن اب ہمیں ان سے ایک ایک پائی کا حساب لینا ہے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ توشہ خانہ کی چوری کس نے کی،ان سے تحفہ میں ملنے والی گھڑیاں نکلیں جو انہوں نے بیچی ہیں،اب

قوم ان سے حساب لے گی۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر الیکشن جیتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ عابد شیر علی نے کہا کہ ہم عوام کی طاقت سے فارن فنڈڈ ٹھگوں کے ساتھ مقابلہ کریں گے اور عمران خان نے عوام کیساتھ جو ظلم کیا اس کا ایک ایک پائی کا حساب لیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیاجس پر قوم اسے کبھی معاف نہیں کرے

گی۔عابد شیر علی نے کہا کہ اس باران کے حلقہ کی عوام انکی2018 کے الیکشن کی ہار کا بدلہ لے گی۔انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے108 نواز شریف کے پروانوں اور شیروں و جانثاروں کا مضبوط قلعہ ہے جو ضمنی انتخاب میں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے25 ستمبر کو مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…