کراچی(این این آئی)سندھ میں حالیہ بارشوں کی تباہ کاریوں کے بعد 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں حالیہ بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کے پیشِ نظر صوبے کے9اضلاع کے 723دیہات آفت زدہ قرار دے دیئے گئے ہیں۔سندھ میں حالیہ بارشوں سے زرعی اراضی اورگھروں کو نقصان پہنچنا ہے جس میں قمبر ،شہداد کوٹ ، مٹیاری ، ٹھٹھہ ، دادو ، بدین، جام شورو ، سانگھڑ نو شہرو فیروز اور خیر پور شامل ہیں۔