اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکا میں جس لابنگ فرم کی خدمات لی، وہ پاکستان کی نیوکلیئرٹیکنالوجی کی مخالف ہے،عمران خان بتائیں انہوں نے ایسا لابسٹ کیوں لیا
جو کہتا ہے کہ پاکستان کی نیوکلیئر ٹیکنالوجی ختم ہو؟، عمران خان نے چوری نہیں کی توتلاشی سے کیوں گھبراتے ہیں؟۔وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قوم کو بتائیں نو نیوکلیئر پروگرام کہنے والا لابنگ کے لیے کیوں ہائر کیا ہے، عمران خان چاہتے ہیں عدالتیں مولوی تمیز الدین اور ذوالفقار علی بھٹو کیس جیسے فیصلے دیں؟۔وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی نے امریکہ میں فینٹن گروپ کو ہائر کیا گیا ہے اور اس کا مالک کون ہے؟ جو امریکہ میں پی ٹی ا?ئی کا مقدمہ لڑے گا، عمران خان آج قوم کو بتائیں نو نیوکلیئر پروگرام کہنے والا لابنگ کے لیے کیوں ہائر کیا ہے؟مصدق ملک نے کہا ملک میں احتساب کا نظام سب کے لیے برابر ہونا چاہیے جبکہ کمزور اور طاقتور کے لیے ایک نظام ہو۔ ایسا نظام نہ ہو کہ مریم نواز کو 45 دن کا ریمانڈ دیا جائے لیکن غداری کے ملزم اور اداروں پر تنقید کرنے والے کا صرف 2 دن کا ریمانڈ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ہٹانے کی سزا دی گئی لیکن ایک لیڈر نے ملک ریاض سے ساڑھے400 کینال زمین لی اور فائدہ پہنچایا، شاہد خاقان کا 90 دن کا ریمانڈ دیا گیا لیکن عمران خان سے حساب نہیں مانگا جاسکتا۔
مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں ان سے فارن فنڈنگ سے متعلق پوچھا بھی نہ جائے، مریم نواز کو تحقیقات کے مرحلے پر گرفتار کیا گیا لیکن عمران خان تو عدالتوں میں جا رہے ہیں کہ تحقیقات نہ کریں۔