بدھ‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2025 

شہباز شریف اور عمران خان سے بات کرنے کو تیار ہوں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

datetime 12  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کی خاطر شہباز شریف اور عمران خان سے بات کرنے کو تیار ہوں،ملک کے موجودہ معاشی اور سیاسی حالات کے بارے میں سب کو سوچنا ہوگا،سیاستدانوں کو اپنی اناء ختم کرکے

ایک میز پر بیٹھنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم کی طرف سے 85 سمری بھجوائی گئیں سب پر دستخط کیے صرف دو سمریاں واپس کیں،الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کی سمری واپس کی،پارٹی سیکرٹری کے طور پر میں نے اسد قیصر اور سیما ضیاء کو اکاؤنٹ کھولنے کا کہا۔ گورنر ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ صدر کا کردار آئینی ہوتا ہے لیکن میری خواہش ہے کہ ملک کے لیے اپنا کردار ادا کروں،میرے پاس تو ایک ہی آئینی بندوق ہے،اس سے چڑیا مار سکتا ہوں یا اس پر میزائل لگا لوں،سیاستدانوں کو ہمیشہ اداروں پر تنقید کرنے سے روکا ہے۔ ملک کا آئینی سربراہ ہوں اور تمام ادارے میرے ہیں،سب کا احترام ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور آرمی کی تقرری پر بھی باتیں ہو رہی ہیں، عدلیہ میں ججز کی تقرری پر چیف جسٹس نے کہا کوئی معیار ہونا چاہیے،میں اس کا حامی ہوں،عدالتی حکم پر پرویز الٰہی کا حلف رات دو بجے لیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی خاطر شہباز شریف اور عمران خان سے بات کرنے کو تیار ہوں،میری کوشش ہو گی کی دونوں میں نفرتیں کم ہوں اور جلد انتخابات کے لیے ماحول سازگار بنایا جا سکے، چند ماہ قبل تو تمام سیاسی پارٹیاں جلد انتخابات کی بات کر رہی تھیں اب ہی رائے بدلی ہے،انتخابات اچھا حل ہے،

تمام مل بیٹھ کر طے کریں کہ کب انتخابات ہونے چاہئیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کا تنازعہ ملک کے لیے خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے 85 سمری بھجوائی گئیں سب پر دستخط کیے صرف دو سمریاں واپس کیں،الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کی سمری واپس کی،ان دونوں معاملات پر میں نے خود بہت کام کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ پارٹی

سیکرٹری کے طور پر میں نے اسد قیصر اور سیما ضیاء کو اکاؤنٹ کھولنے کا کہا،امریکہ اور کینیڈا میں قانون کے مطابق کمپنی کھولنے پر کہا کہ پرائیویٹ کمپنی ہے، امریکی قانون کے مطابق فنڈنگ کے لئے کمپنی بنانا ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کو کلاس روم کی طرح گھنٹی بجا کر تو نہیں بٹھایا جا سکتا،پریشان ہوں اور محسوس کرتا ہوں خلیج بڑھتی جارہی ہے، اسے کم کرناچاہیے۔ مجھے کوئی کامیابی

نظر آئی تو ضرور کہوں گا ایک میز پر بیٹھ جائیں۔ایک سوال پر صدر مملکت نے کہا کہ کیا ایمنسٹی دے کر سب کو کلیئر کر دیا جائے؟۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مینجمنٹ کے ایشو پر عمران خان کو بتاتا رہا ہوں لیکن ان کا ایک اپنا موقف تھا، سب اسٹیک ہولڈرز کو کہتا رہا ہوں چیزیں ٹھیک نہیں۔سیاستدانوں کو ایک میز پر بٹھانے کی ضرورت ہے،صدر کی حیثیت سے خود اکٹھا نہیں کر سکتاکہہ ہی سکتا ہوں۔

سیاستدانوں کو سمجھاتا رہا ہوں فوج کو زیر بحث نہ لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سب برا نہیں،90فیصد اچھا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ فارن فنڈنگ میں ہم حساب کتاب رکھنے پر پکڑے گئے، پارٹی سیکرٹری کے طور پر میں نے اسد قیصر اور سیما ضیاء کو اکاؤنٹ کھولنے کا کہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…