پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

مجھے کمزور کرکے نوازشریف کو واپس لانے کا منصوبہ بن چکا ہے،عمران خان

datetime 11  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے کمزور کرکے نوازشریف کو واپس لانے کا منصوبہ بن چکا ہے، مجھے لگ رہا کہ پختونخواہ میں ہمیں نقصان پہنچانے کی پلاننگ کی جارہی ہے، 13 اگست کے جلسے

میں آئندہ کے لائحہ عمل دوں گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کہا کہ قوم جاگ چکی ہے کہ ان کو پتا ہے اگر ابھی الیکشن ہوئے تو پی ٹی آئی جیت جائے گی، حکومت خوفزدہ ہوچکی ہے، تاریخ دیکھ لوگوں کو خوف کے ذریعے غلام بنایا گیا ہے، یہ لوگ بھی جو کچھ مرضی کرلیں فیل ہوں گے، جنہوں نے 25 مئی کو قانون توڑا ان کو سزا ملے گی، ہم آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں، ایکشن ضرور لیں گے۔25 مئی کو انہوں بہت ظلم کیا، عورتوں بچوں پر شیلنگ کی، چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔یہ خوف پھیلانا چاہتے ہیں اور اب اے آروائی کیساتھ جو کر رہے ہیں لیکن ان کی یہ آخری چال ہے اور یہ ناکام ہون گے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت نیچے جارہی ہے، انڈسٹری بند ہورہی ہے، ترسیلات زر کم ہوگئے اور ڈالر آنا کم ہوگئے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھتا گیا تو مزید قرضے لینے پڑیں گے۔عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان ملک سے باہر اور پراپرٹی بھی باہر ہے، آصف زرداری کی پراپرٹی ملک سے باہر ہے، جب کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکیوں کی نفسیات نہیں جانتے میں جانتا ہوں امریکی پالیسی کی خاطر اپنے مفادات قربان نہیں کرسکتے۔ امریکی ان کی عزت کرتے ہیں جو ان کے پاؤں پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پرامن آخری وقت تک رہوں گا،

فیصلہ کرلیا ہے ملک کی حقیقی آزادی کیلئے جان بھی قربان کردوں گا، کوئی خوش فہمی میں نہ رہے کہ ان چوروں کو قبول کروں گا، جب جان قربان کرنے کو تیار ہوں تو جیل جانے میں کیا مسئلہ ہے۔مجھے کمزور کرکے نوازشریف کو واپس لانے کا منصوبہ بن چکا ہے، عمران خان اور پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی سازش جاری ہے، مجھے لگ رہا ہے کہ پختونخواہ میں ہمیں نقصان پہنچانے کی پلاننگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13 اگست کے جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل دوں گا، یہ حقیقی آزادی کی جدوجہد ہے جہاں ہمارا ملک آزاد ہو اپنے فیصلے خود کرے، انصاف ہو اسکا رستہ دکھانا ہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…