پشاور (این این آئی)پشاور ہائی کورٹ میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ایف آئی اے طلبی کے خلاف درخواست پر عدالت نے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک انکوائری سے روک دیا۔عدالت نے اسد قیصر کی درخواست پر مختصر فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے ایف آئی اے سے چھ سوالات کا جواب مانگ لیا، کیا الیکشن کمیشن نے کارروائی کے لیے کوئی ہدایات جاری کی ہے؟ کیا وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کو اس کیس میں تحقیقات کا کہا ہے؟عدالت نے کہا کہ کیا پولیٹکل پارٹی آرڈر 2002 ایف آئی اے کے دائرہ کار میں آتا ہے؟ ایف آئی اے کا طلبی نوٹس بد نیتی اور سیاسی اثر و رسوخ پر مبنی تو نہیں؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں