جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے’ پرویز الٰہی

datetime 7  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سیالکوٹ سے رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریارنے ملاقات کی ،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سلیم بریار اور صوبائی وزیر راجہ بشارت بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ووٹ کو

عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے،پاکستان میں صرف دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی،عوام نے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم اے کی منفی سیاست کو دفن کر دیا ۔انہوںنے کہا کہ سیاست میں عزت و احترام کے قائل ہیں،آپ سب میری ٹیم ہیں، مل کر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جلد سیالکوٹ کا دورہ کروں گا۔دوسری جانب پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے کہا ہے کہ خان صاحب سیاست کشمیر بیچ کر یا اسرائیل سے فنڈنگ لے کر نہیں کرنی،قوم کوممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا مکمل جواب چاہیے۔اپنے بیان میں حسن مرتضی نے کہا کہ عمران نیازی صاحب جتنی حکمت عملیاں بنانی ہے بنا لو اب کوئی بیانیہ کارگر ثابت نہیں ہو گا،اداروں اور شخصیات پر چڑھائی کرنے سے آپ اب بچ نہیں سکتے، عمران نیازی کے لئے توشہ خانہ ریفرنس ممنوعہ فنڈنگ کیس سے بڑا مسئلہ بننے جارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ملک جب بھی استحکام کی طرف جانا شروع ہوتا ہے ،فتنہ خان فساد کی تیاری شروع کر دیتا ہے،جشن آزادی کو نیازی شو بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،وفاقی حکومت سیاسی گھس بیٹھیوں کو انجام تک پہنچائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…