منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پرویز الہی نے عہدہ سنبھالتے ہی صوبے میں 50 سے زائد اہم افسر تبدیل کر دیے

datetime 6  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الہی نے عہدہ سنبھالتے ہی صوبے میں 50 سے زائد اہم افسر تبدیل کر دیے

لاہور(این این آئی)وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے عہدہ سنبھالتے ہی صوبے میں 50 سے زائد اہم افسر تبدیل کر دیے۔

پنجاب میں حکومت تبدیل ہوتے ہی وزیراعلی پرویز الہی نے اہم عہدوں پر تبادلے شروع کردیے۔حمزہ شہباز دور کے آخری دنوں میں

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پولیس راسردار نے اپنے تبادلوں کی درخواست کی تھی

جس پر آئی جی را سردار کو تو آئی جی پولیس ریلویز لگادیاگیا لیکن چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو تبدیل نہ کیا گیا۔

اسی طرح ایڈیشنل آئی جی پنجاب جیسا اہم عہدہ بھی خالی پڑا ہے، پرویزالہی حکومت نے اس عہدے سے عثمان انور کو تبدیل توکر دیا

تاہم اس عہدے کا اضافی چارج تک کسی کو نہیں دیا گیا۔وزیراعلی نے پرنسپل سیکرٹری نبیل اعوان کو بھی تبدیل کرکے

ان کی جگہ سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کو تعینات کردیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی ایف ڈی اے، سی سی پی او لاہور

اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سمیت مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی تبدیل کر دیے گئے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کو بھی او ایس ڈی بنادیا گیا،

ان کا چارج ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو دے دیا گیا۔سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق یوم عاشور کے بعد صوبے میں مزید کئی اہم تبادلے متوقع ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…