بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کی سیکیورٹی ہائی الرٹ

  ہفتہ‬‮ 6 اگست‬‮ 2022  |  19:30

بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کی سیکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ اساتذہ کے احتجاج کے باعث

سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائشیگاہ کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔اساتذہ نے بنی گالہ احتجاج کی کال کے رکھی ہے۔

دریں اثناء راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے اساتذہ نے بنی گالہ میں احتجاج کرتے ہوئے راولپنڈی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سی ای او اعظم کاشف کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج میں خواتین اساتذہ کی بھی بہت بڑی تعداد شریک تھی،راولپنڈی کی مختلف تحصیلوں کے اساتذہ کورنگ پل سے پیدل بنی گالہ روانہ ہوئے۔

بعد ازاں بنی گالہ میں احتجاجی ٹیچرز سے ڈاکٹر شہباز گل کے مذاکرات ہوئے۔ شہبازگل نے کہاکہ پنجاب میں مراد راس بطور وزیر تعلیم حلف اٹھا چکے ہیں،

مراد راس کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی بنا دیتے ہیں۔ٹیچرز رہنماء نے کہاکہ آپ کی جانب سے جو بھی کمیٹی کا وعدہ کیا جا رہا ہے

اسے تحریری شکل دیں۔ٹیچرز کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن ملتے ہی دھرنا ختم کرنے کا عندیہ دیدیا گیا۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

بیوپار

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎