لاہور( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سمیت تین مشیروں کا تقرر کر دیا ۔
عمر سرفراز چیمہ کووزیر اعلیٰ کا مشیربرائے برائے اطلاعات مقرر کیا گیا ہے ۔محمد ایاز خان نیازی کو بھی وزیر اعلی پنجاب کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے، ملتان سے رکن پنجاب اسمبلی نوابزادہ وسیم خان بادوزئی بھی پرویز الٰہی کے مشیر مقرر کردیئے گئے ہیں، اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ۔
عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی سے 26 سالہ وابستگی میں کبھی کسی عہدے کی خواہش نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ مشیر وزیرِ اعلی پنجاب برائے اطلاعات کا عہدہ دیئے جانے پر پارٹی قیادت کا شکر گزار ہوں اور پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی قیادت میں عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی۔