ملک بھر میں جان بچانے والی سمیت دیگر ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی

4  اگست‬‮  2022

ملک بھر میں جان بچانے والی سمیت دیگر ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی

لاہور( این این آئی)لاہور سمیت ملک بھر میں ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، ہارٹ اٹیک، سرطان، شوگر،

یرقان سمیت 90 سے زائد ادویات مارکیٹ سے غائب ہیں۔لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں جان بچانے والی 90 سے زائد ادویات کی مارکیٹ میں شدید قلت ہے۔

ہارٹ اٹیک، بلڈ پریشر، شوگر کی ادویات کی میڈیکل اسٹورز پر قلت ہے۔میڈیکل اسٹورز پر سرطان، پیلے یرقان، تپ دق کی دوائیاں بھی میسر نہیں ہیں

جب کہ انستھیزیا اور مختلف سرجریز میں استعمال ہونے والی ادویات کی بھی قلت ہے۔ بخار اور سردرد کے لیے پیراسٹامول، کھانسی کے شربت بھی دستیاب نہیں ہیں۔

پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق خام مال مہنگا ہونے کے باعث ادویات بنانا ممکن نہیں

اور اگرحکومت ادویات مہنگی کرے تومارکیٹ سے قلت ختم ہوجائے گی۔چیئرمین پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچرز قاضی منصور دلاورنے بتایا کہ

ڈالر کا ریٹ بہت زیادہ ہو گیا ہے ،ادویات میں استعمال ہونے والا میٹریل بھی مہنگا ہوا ہے ، ہمارے پاس ادویات کی قیمتیں بڑھانے کا اختیار بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے قلت پیدا ہورہی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…