جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان اور سینئر پارٹی رہنما پاک فوج کے شہدا کی نمازِ جنازہ سے غائب

datetime 4  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان اور ان کی پارٹی کے سینئر رہنما بدھ کو بلوچستان کے ہیلی کاپٹر سانحے میں شہید ہونے والے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد حنیف شہید اور کمانڈر انجینئرز کور 12؍ بریگیڈیئر محمد خالد شہید

کی نمازِ جنازہ کے موقع پر غائب تھے۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافرکی شائع خبر کے مطابق  عمران خان اسلام آباد میں تھے اور انہوں نے ایک دن قبل ہی دعویٰ کیا تھا کہ شہید کور کمانڈر سرفراز علی خان ان کے دوست تھے لیکن پھر بھی وہ ان کی نمازِ جنازہ میں نہیں گئے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، نئے مقرر ہونے والے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور، دیگر فوجی کمانڈرز، وزیر دفاع خواجہ آصف، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزراء، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر، جے یو آئی آئی رہنما غفور حیدری، سینیٹر شبلی فراز، ریٹائرڈ فوجی اور سویلین افسران، شہداء کے رشتہ دار اور دیگر شخصیات ریس کورس گرائونڈ میں موجود تھیں۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے شہداء کے اہل خانہ کو قومی پرچم پیش کیا۔ شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آرمی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…