جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

امریکی ڈالر کے بعد سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی

datetime 3  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض بحالی سے متعلق مثبت پیغام سامنےآنے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مسلسل گر رہی ہےجس  کے بعد سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قیمتیں بھی گراوٹ کا شکار ہیں، میڈیا رپورٹس کے

مطابق وزیر خزانہ اور اسٹیٹ بینک کی معاشی استحکام کی یقین دہانیوں کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 10 روپے 38 پیسےسستا ہو گیا، فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 228 روپے پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ  میں بھی ڈالر کی قمیت میں 12 روپے کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی اوپن مارکیٹ میں 229 روپے پر ٹریڈ کررہی ہے۔دوسری جانب سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمتوں میں  بھی کمی آنا شروع ہو گئی ہے ،ایک اماراتی درہم  کی قیمت 65روپے سے کم ہو گئی  جبکہ سعودی ریال کی قیمت میں بھی کمی آگئی ہے ، ایک سعودی ریال 63 روپے سے  بھی کم ریٹ پر ٹریڈ ہورہا ہے۔معاشی ماہرین نے روپے کی قدر میں بہتری کو پاکستانی معیشت کیلئے مثبت قرار دیا ہے ، جس سے پاکستانی قرضوں میں بھی نمایاں کمی آئے گی ساتھ ہی مہنگائی میں بھی کمی متوقع ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…