جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

سیاحوں کے لئے اہم خبر، لینڈ سلائیڈنگ سے مری جانے والے متعدد راستے اور رابطہ سڑکیں مکمل بند

datetime 1  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)ملک بھر کی طرح ملکہ کوہسار مری میں ہونے والی مون سون کی شدید بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈ نگ سے مری جانے والے متعدد راستے اور رابطہ سڑکیں مکمل بند ہو گئیں لینڈ سلائڈنگ میں ممکنہ اضافے اور پہاڑ سرکنے کے خدشات کے پیش نظر مری میں

ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ پاک فوج کے دستے ہیوی مشینری کے ہمراہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں جبکہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122نے مقامی رضاکاروں کو بھی یونین کونسلوں کی سطح پر متحرک کر دیا ہے اتوار اور پیر کی درمیانی رات گئے ملکہ کوہسار مری میں لارنس کالج کے نزدیک بلیو پائن ہوٹل اور پنڈی پوائنٹ روڈپر1 بڑا پہاڑ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے بڑے پیمانے پر مزید لینڈ سلائیڈ نگ کا خدشہ پیدا ہو گیاہے کسی بھی ممکنہ سانحے سے نمٹنے کے لئے مری لارنس کالج روڈ کو گاڑیوں کی آمدو رفت کے لئے مکمل بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں انتظامی ذرائع کے مطابق لینڈ سلائیڈ کی زد میں آ کر سرکنے والا پہاڑ اگر رُک نہ سکا تو بلیو پائن ہوٹل بھی لینڈ سلائیڈ کی زد میں آنے کا خدشہ ہے مری انتظامیہ اور دیگر تمام ادارے اس وقت ہائی الرٹ پر ہیں مری انتظامیہ موقع پر صورتِ حال کا جائزہ لے رہی ہے مقامی ذرائع کے مطابق مری میں جگہ جگہ ٹنوں کے حساب سے مٹی کے ڈمپر ڈالے جانے کا سلسلہ رُک نہ سکا تو بڑے پیمانے پر مزید لینڈ سلائیڈنگ ہونگی مری میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے پرپاک فوج کے دستے ہیوی مشینری کے ہمراہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں راستے کھولنے کا سلسلہ ہنگامی بنیادوں پرجاری ہے دریا گلی سے مری اور ایبٹ آباد جانے

والے رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں گلڈنہ سے باڑیاں اور گھڑیال کیمپ سے بھوربن جانے والی سڑک بھی بند ہو گئی پاک فوج کے دستوں کی معاونت سے سڑکوں کی صفائی کا عمل جاری ہے تاہم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث خوش قسمتی سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں ادھرپنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کے کمیونٹی سیفٹی ونگ نے مری کی ہر یونین کونسل میں بنائی جانے والی رضاکاروں پر مشتمل ٹیم سے رابطہ کر لیا

ہے تاکہ شدید بارش کے باعث مختلف علاقوں میں کسی بھی ناگہانی صورتحال پر جلد سے جلد قابو پایا جا سکے اورکسی بھی مشکل میں پھنسے افراد کو بروقت ریسکیوکیا جا سکے ریسکیو اینڈ سیفٹی افسر مری کی جانب سے کسی بھی حادثے کی بروقت اطلاع اور امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایات جاری کر دیں لینڈ سلائڈ نگ،درختوں کے گرنے،ندی نالوں میں طغیانی اورسڑکوں کے بند ہونے سمیت دیگر صورتحال پر بہتر سے بہتر محفوظ امدادی کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…