پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اپوزیشن کی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں حصہ نہ لینے کی وجہ سامنے آگئی

datetime 30  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن کی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں حصہ نہ لینے کی وجہ سامنے آگئی

لاہور(آن لائن) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے امیدوار علی حیدر گیلانی نے انتخاب میں

حصہ نہ لینے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہاکہ اسپیکر کے انتخاب سے متعلق پی ڈی ایم جماعتیں ہائیکورٹ میں گئی ہیں تبھی حصہ نہیں لے سکتے تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن کے ڈپٹی اسپیکر شپ کیلئے متفقہ امیدوار علی حیدر گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

پی ٹی آئی فکس میچ کھیلنے کی عادی ہے، عمران خان اپنے ہی ارکان اسمبلی پر بھروسہ نہیں کرتے اور انہیں بکاؤ مال سمجھتے ہیں اور کہتے بھی ہیں۔

علی حیدرگیلانی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز ہونے والے اسپیکر کے انتخاب سے متعلق پی ڈی ایم جماعتیں ہائیکورٹ میں گئی ہیں،

اسپیکر کے انتخاب سے متعلق ابھی عدالت کا فیصلہ نہیں آیا، ایسے حالات میں ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب نہیں لڑسکتے تھے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ہم نیاصولی مؤقف اپنایا اور انتخاب کا بائیکاٹ کیا، کل جو اسپیکر کا انتخاب ہوا عدالت اس پر اپنا فیصلہ سنائے، اسپیکر کے انتخاب کے دوران بیلٹ پیپر پر سیریل نمبر تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…