پی ایس او کا گردشی قرضہ 4 سو ارب تک پہنچ گیا، تیل کی درآمد میں بھی مشکلات کا سامنا
اسلام آباد (آن لائن) پی ایس او کا گردشی قرضہ 4 سو ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ پی ایس او کو تیل کی درآمد میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ،
ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ پی ایس او کو تیل کی درآمد میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ نجی بنکوں نے بھی پی ایس او کو قرضہ دینے سے انکار کر دیا ہے ۔
پی ایس او لیٹر آف کریڈٹ کیلئے 80 ارب روپے کی فوری ضرورت ہے۔ تیل کی درآمد کیلئے بنک 248 روپے فی ڈالر سے کم پر ایل سی کھولنے کیلئے بھی تیار نہیں ہیں ۔
پی ایس او نے صورتحال سے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے ۔ سرکاری پاور پلانٹس اور سوئی گیس کمپنیاں پی ایس او کی نادہندہ ہیں۔
پی آئی اے اور کے الیکٹرک بھی پی ایس او کی نادہندہ ہیں۔ پی ایس او نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت تیل کی درآمد کیلئے فوری اقدام کرے۔
پی ایس او نے خبردار کیا ہے کہ لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ ہو گیا تو تیل کی درآمد دو مہینے تک معطل ہو سکتی ہے۔