منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

حکمران اتحاد کے بائیکاٹ کے باوجود سپریم کورٹ سے اہم کیس کا فیصلہ آئے گا یا نہیں؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 26  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی  پروگرام  میں  گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ حکمراں اتحاد کے بائیکاٹ کے باوجود بھی فیصلہ آجائے گا۔ پروگرام میں شریک سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار منیب فاروق نے کہا کہ حکمراں اتحاد ڈپٹی اسپیکر رولنگ

میرٹ کیس کا بائیکاٹ کردیتا ہے پھر بھی فیصلہ آجائے گا، الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل موجود ہے، اگر کل پرویز الٰہی کو دس ووٹ مل جاتے ہیں اور چوہدری شجاعت کے خط کی کوئی اہمیت نہیں ہے تو اس اپیل کو کب سنا جائے گا۔ پروگرام میں شریک شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی تمام درخواستیں مسترد کردی ہیں، سپریم کورٹ نے واضح کردیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میرٹ پر سماعت ہوگی او ر یہی تین رکنی بنچ سماعت کرے گا، سیاسی جماعتوں کے علاوہ اہم وکلاء بارز اور ماہرین قانون کی طرف سے بھی اس معاملہ پر فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا، اس حوالے سے بار کے نمائندے بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور دلائل دیئے، ن لیگ پہلے ہی اعلان کرچکی تھی کہ فل کورٹ نہ بنایا گیا تو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…