ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

شیریں مزاری کا امریکی سفارتخانے پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور صحافیوں کے فون ٹیپ کرنے کا الزام، ثبوت بھی سامنے لے آئیں

datetime 23  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے امریکی سفارت خانے پر پارٹی رہنماؤں اور صحافیوں کے فون ٹیپ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ امریکی سفارت خانہ پی ٹی آئی اور صحافیوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہے، جمعرات کی شام ایک کلیدی انگریزی روزنامے سے منسلک سینئر صحافی نے فون پر میرے ساتھ مراسلے پر بات کی، بظاہر وہ شاہ محمود قریشی سے بھی بات کر چکے تھے۔انہوں نے کہا کہ جمعے کی صبح امریکی سفارت خانے سے لئیق نامی اہلکار نے اس صحافی کو فون کر کے پوچھا کہ کیا وہ مراسلے پر کوئی خبر چھاپ رہے ہیں کیونکہ انہوں نے اس معاملے پر فون پر ہم سے بات کی تھی، اب امریکی سفارت خانہ صحافیوں یا ہمارے فونز بھی سن رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کیا تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کے منصوبہ سازوں نے، جو خود اس دخل اندازی کے اہل ہیں، امریکا کو باضابطہ طور پر جاسوسی کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے؟ امریکی غلامی کی یہ ایک اور داستان ہے!۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…