منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے کے بعد حمزہ شہباز کا پہلا ٹوئٹ سامنے آگیا

datetime 23  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد حمزہ شہباز نے پہلا ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں کامیاب کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، اتحادی جماعتوں کے اراکین سمیت آصف زرداری اور

چوہدری شجاعت حسین صاحب کا بھی شکریہ جنہوں نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ۔انشا اللہ ہم مخلوق خدا کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔اس سے قبل نو منتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس لاہور میں منعقد ہوئی جہاں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے حمزہ شہباز سے عہدے کا حلف لیا ۔حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزراء ،مسلم لیگ ، اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں، اراکین اسمبلی اوراعلیٰ سرکاری حکام شریک ہوئے۔ نومنتخب وزیر اعلی پنجاب کی حلف برداری کے بعد (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی کے کارکنان نے اپنی اپنی جماعتوں کے حق میں نعرے لگائے۔پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعرے بھی لگائے ۔ حلف برداری کی تقریب کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پنجاب پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…