پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

حمزہ شہباز کی کامیابی کا سہرا چوہدری شجاعت کو جاتا ہے یا زرداری کو؟سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

datetime 23  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے دس ووٹ مسترد کرانے اور حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ کا منصب برقرار رکھنے کا اصل کریڈیٹ کس کو جاتا ہے ؟روزنامہ جنگ میں فاروق اقدس کی شائع خبر کے مطابق بعض حلقوں اور طبقوں کے نزدیک یہ نتیجہ

حیران کن اور بعض کے نزدیک خاصا پریشان کن تھا لیکن حکومت کی بعض شخصیات جن میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سرفہرست تھے اور وہ حتمی فیصلے سے قبل نہ تو خود منظرعام پر آئے اور نہ ہی ان کا کوئی بیان اسی طرح مریم نواز جو مبینہ طور پر کورونا کا شکار ہونے کے باعث قرنطینہ ہوچکی ہیں ان کا بیان بھی کامیابی کے اعلان کے بعد ہی سامنے آیا۔ انہوں نے اس دوران کسی اضطراب کا مظاہرہ نہیں کیا اب ایک طرف تو مسلم لیگ (ن) کے حلقے اس فتح اور کامیابی کا سارا کریڈیٹ مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے پلڑے میں ڈال رہے ہیں اور یہ ہدایت بھی کی جارہی ہے کہ مسلم لیگی زعما اس حوالے سے بیانات دیں اور چوہدری شجاعت حسین کو خراج تحسین اور ستائش پیش کی جائے کہ انہوں نے اپنے رشتوں اور تعلق کی قیمت پر ملکی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا کہ وہ عمران خان کے امیدوار کو کسی صورت ووٹ نہیں دیں گے خواہ وہ کوئی بھی ہو اور اس طرح انہوں نے حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ برقرار رکھنے کی بنیاد رکھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…