جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے عوام نے چور منافق اور جھوٹوں کی سیاست کو مسترد کر دیا  ، مریم اور نگزیب

datetime 22  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے عوام چور منافق اور جھوٹوں کی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں ۔ اپنے بیان میںوفاقی وزیر نے کہاکہ

عمران خان کا انتخابی فریم ورک 2018, ، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان، سینٹ اور ڈسکہ الیکشن میں نظر آ گیا تھا،چار سال انتخابی فریم کہاں تھا؟ ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان ملک میں سیاسی عدم استحکام کے ذریعے معاشی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں ،پاکستان اوراس کے عوام عمران بشری گوگی مافیاز اور کارٹلز کی چوریوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوںنے کہاکہ تین اپریل کو عمران خان اقتدار سے الگ ہو چکے ہیں ،گالی، دھمکی کے دن گزر گئے، آرام کریں، منہ بند رکھیں اور کام کرنے دیں۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وفاداریاں خریدنے کا سیاسی دھندا عمران خان کا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیسا 2018، سینیٹ، کے پی، گلگت بلتستان میں عمران ووٹ چور نے چلایا، پیسا آزاد کشمیر اور ڈسکہ میں عمران ووٹ چور نے چلایا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان چیف الیکشن کمشنر سے این آر او مانگ رہے ہیں، یہ سکندر سلطان ہے، جاوید اقبال نہیں جو آپ کی بلیک میلنگ اور دھمکی میں آجائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…