یورپ میں شدید گرمی ، پرتگال اور سپین میں 1700افراد ہلاک

21  جولائی  2022

میڈرڈ(این این آئی) ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات اب تیزی سے نمایاں ہونے لگے ہیں اور ٹھنڈے سمجھے جانے والے ممالک بھی اب شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق براعظم یورپی ممالک ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور گرمی کے گزشتہ کئی دہائیوں

کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔گزشتہ چند روز سے جاری گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے اسپین اور پرتگال میں اب تک 1700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اسپین میں 10 سے 17 جولائی کے درمیان ہیٹ ویو سے 678 افراد ہلاک ہوئے جبکہ پرتگال میں 7 سے 18جولائی کے درمیان 1063 اموات ریکارڈ کی گئی۔ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچز کا کہنا تھا کہ اسپین میں شدید گرمی کے باعث گزشتہ 10 روز میں 500 سے زائد شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ہسپانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اعداد وشمار کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے سے اموات رپورٹ ہوئیں، شہری شدید گرمی میں سخت احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔دوسری جانب شدید گرمی فرانس، پرتگال اور اسپین کے جنگلات میں آگ لگنے کا سبب بھی بنی ہے جسے بھجانے کا کام جاری ہے، پرتگال میں جنگلات کا 75 ہزار ایکڑ اور فرانس میں 22 ہزار ایکڑ حصہ آگ کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…