ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

وفاقی آئینی عدالت کا 15 سال سے کم سروس والے نجی ملازمین کو بھی ای او بی آئی پنشن ادا کرنے کا حکم

datetime 9  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی کو نجی ملازمین کی پنشن ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلے میں قرار دیا کہ پندرہ سال سے کم مگر ساڑھے چودہ سال سروس مکمل کرنے والے ملازمین پنشن کے حقدار ہیں۔ وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی کی جانب سے دائر تمام اپیلیں خارج کر دیں جبکہ عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے 2024 اور 2025 کے فیصلے بھی برقرار رکھے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ سروس کے چھ ماہ یا زائد عرصے کو پورا ایک سال تصور کیا جائے گا، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے درست ہیں، مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں۔آئینی عدالت نے کہا کہ ای او بی آئی کی 2022 کا سرکلر پنشن کے حق کو متاثر نہیں کر سکتا، فلاحی قانون کی سخت تشریح سے پنشن سے محروم کرنا ناانصافی ہے، ساڑھے چودہ سال سے زائد سروس مکمل کرنے والے پندرہ سال مکمل تصور ہوں گے، پنشن کے معاملے میں راؤنڈنگ آف کا اصول لاگو ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…